گرمیوں میں بجلی کے لمبے چوڑے بل سے اب دل نہ دکھائیں ، کیوں کہ سائنسدانوں نے ایسا مٹیریل تیار کرلیا ہے جو عمارتوں کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد دے گا –
یہ مٹیریل سورج کی گرمی کے خلاف ٹھنڈی سطح کا کام دیتا ہے اوراس میں بجلی بھی استعمال نہیں ہوتی۔ یونیورسٹی آف کولوراڈو کے محققین کا کہنا ہے کہ ایلومینیم فوائل کی طرح نظر آنے والے مٹیریل کی موٹائی صرف پچاس مائیکرو میٹر ہے اور انتہائی کم خرچ میں تیار ہوجاتا ہے۔ اس مٹیریل کو پاور پلانٹ کے سولر پینل کی زندگی بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جسے ٹھنڈا رکھنے کے لیے بڑی مقدار میں پانی اور بجلی کی ضرورت ہوتی ہے۔