اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے تین ماہ میں لاہور سے تمام بل بورڈز ہٹانے کا حکم دے دیا ہے،، اور کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والی پابندی پورے ملک میں لگے گی ،، بل بورڈ ہٹنے سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا،، بل بورڈ ہٹانے کیلئے 3 ماہ کا وقت دیا گیا ہے ،، چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں لاہور سے بل بورڈ ہٹانے سے متعلق احکامات پر نظر ثانی اپیل پر سماعت ہوئی،، چیف جسٹس نے نظر ثانی اپیل خارج کرتے ہوئے انتظامیہ کو تین ماہ میں لاہور سے تمام بل بورڈ ہٹانے کے احکامات جاری کیے،، جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے کہا تھا کہ کراچی والا حکم سارے ملک پر لاگو ہو گا، کراچی میں بل بورڈ اترنے سے شہر خوبصورت ہو گیا، لوگ جنت میں آ گئے ہیں،، چیف جسٹس نے بل بورڈز کی جگہیں مخصوص کرنے کے لیے قانون سازی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا بعد میں دیکھیں گہ کہ ہمارے اختیار میں کیا چیزیں نہیں ہیں،، چیف جسٹس نے بل بورڈز ہٹانے کیلئے 3 ماہ کا وقت دیا ہے ،