وہاڑی( نمائندہ یس اُردو) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی غفار جلیل نے ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کے معائنہ کے دوران معمولی نوعیت کے مقدمات میں قید 6اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا انہوں نے ویمن بارک ، نو عمر وارڈ ، جیل ہسپتال میں حوالاتیوں کے مسائل سنے اور جیل کچن میں قیدیوں کے لیے تیار کردہ کھانے کے معیار کو چیک کیا انہوں نے جیل کی سکیورٹی و صفائی و ستھرائی کے انتظامات اور کھانے کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسی معیار کو آئندہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی اس دورانجوڈیشل مجسٹریٹس وڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر ، سپرنٹنڈنٹ جیل سید بابر علی ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عبد ا لصبور سکھیرا ،رضوان سعیدگجر اور دیگر عملہ بھی اُن کے ہمراہ تھے