افغان مونا لیزا شربت گلہ کا افغانستان پہنچنے پر افغان صدر اشرف غنی استقبال کریں گے ۔
سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ان کے بچوں کو ایک روز قبل ہی افغانستان ڈی پورٹ کیا گیا تھا شربت گلہ کو رہائش اور تمام تر سہولیات حکومت افغانستان فراہم کرے گی ۔
افغان مونا لیز ا کو پاکستان شناختی کارڈ بنانے کے جرم میں ایف آئی اے حکام نے گرفتار کیا تھا جس کے بعد عدالت نے انھیں پندرہ روزہ قید ایک لاکھ دس ہزار روپے جرمانہ اور ملک بدری کی سزا سنائی تھی ۔
انہی احکامات کی روشنی میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آج رات گئے افغان مونا لیزا کو ڈی پورٹ کرکے افغان حکام کے حوالے کردیا تھا۔