سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی) ایس ایچ او تھانہ سٹی نے ثابت کیاہے کہ احساس ذمہ داری تو حالات کنٹرول ہوجاتے ہیں عوام کو تحفظ فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں تفصیل سرائے عالمگیر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات ڈاکٹرتصور،غضنفر علی بٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے سرائے عالمگیر جہاں قبضہ گروپوں اور دوسری برائیوں کی وجہ سے ماضی کے حوالے سے دیکھا جائے توجرائم کا گڑ ہونے کا احساس ہوتاتھا میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ثنا اللہ ڈھلو کی تعیناتی کے بعد پولیس کی حکمت عملی تبدیل ہونے سے حالات مکمل کنٹرول میں ہیں جس سے علاقہ بھر میں جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیاں ختم ہوئیں تو بعض علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیںآج امن و امان کے حوالے سے شریف شہریوں میں تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے، اگر یہ کہا جائے کہ ثنا اللہ ڈھلو محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں تو غلط نہیں ہوگا کیونکہ انہوں نے ثابت کیاہے کہ احساس ذمہ داری ہوتوحالات کو کنٹرول کرنا نا ممکن نہیں، ان کی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کام کرتے رہیں گے