لالہ موسیٰ (بلال منشاء بٹ )پانامہ لیکس سے میاں نواز شریف کا مورال بہت کم ہوگیا ہے ۔ پی پی پی کے راہنما سابق وائس چیئر مین چوہدری غضنفر علی نے کہا ہے کہ اب میاں نواز شریف کی وزیر اعظم کا منصب چھوڑدینا چاہیے پانامہ لیکس سے وزیر اعظم کے خاندان اور مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں کمی آئی ہے چوہدری غضنفر علی نے کہا ہے کہ اب کمیشن بنے یا نہ ہو انکوائری ہو یا نہ ہو پانامہ لیکس نے سب کچھ سامنے رکھ دیا ہے جبکہ کئی ملکوں کے راہنماؤں وزیر وں نے اپنے منصب بھی چھوڑ دئیے ہیں لندن کے وزیر اعظم کے بارے بھی پارلیمنٹ نے جوا ب مانگ لئیے ہیں اسی لئے پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف انکے دو بیٹے اور ایک بیٹی کے بارے پانامہ لیکس نے سب کچھ بتا دیا ہے سابق وائس چیئر مین نے مزید کہا کہ بہترہے خود ہی وزر اعظم کو عہد ہ چھوڑ دیں ور وقت کا تقاضا بھی یہی ہے کہ اب یہ طوفان تھمنے والا نہیں ہے