گجرات(مرزا خرم حسنین)گاؤں گاؤں لڑائی جھگڑے مار کٹائی تھانہ صدر کے علاقہ غازی چک میں خاتوں کو مقدمہ بازی کی بناء پر گھر میں گھس کر خاتون کو مارا پیٹا جبکہ تھانہ کڑیانوالہ کے علاقہ دھمتھل میں زمین تنازعہ پر پڑوسن کے گھر میں گھس کر تشدد کپڑے پھاڑ دئے پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی تفصیل کے مطابق تھانہ صدرکے علاقہ غازی چک میں مقدمہ بازی کی بناء پر خاتون صفیہ بی بی کے گھر میں گھس کر مارنے پیٹنے اور کپڑے پھاڑنے پر محمد اشرف وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ تھانہ کڑنوالہ کے علاقہ دھمتھل میں زمین تنازعہ پر پڑوسی ملک احسان نے اپنی بیوی جمیلہ کے ہمراہ اظہر حسین کے گھر میں گھس کر اس کی والدہ کو مارا پیٹا اور کپڑے پھار دئیے تھانہ کڑیانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔