لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے زیراہتمام چوتھی سالانہ تحفظ ناموس رسالت کانفرنس بسلسلہ ’’غازی ملک ممتازقادری ڈے‘‘جامع مسجدبیت المکرم بہاری کالونی لالہ موسیٰ میں منعقدہوئی،صدارت صاحبزادہ مفتی پیرسیدنویدالحسن مشہدی نے کی،جبکہ صاحبزادہ سیدافتخارالحسن کاظمی ایڈووکیٹ وائس چیئرمین مرکزی مجلس عاملہ،حافظ محمداصغرتوحیدی مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک تحفظ اسلام پاکستان وفیسرنذیراحمدچیمہ،مولانانوازبشیرجلالی مہمان خصوصی تھے،سجاد ہ نشین آستانہ عالیہ باؤلی شریف صاحبزادہ غلام بشیرنقشبندی نے خصوصی خطاب کیادیگرخطاب کرنے والوں میں صوبائی صدرتحریک تحفظ اسلام پنجاب علامہ ندیم احمدنقشبندی،علامہ عمرحسن رازی اسلام آبادشامل تھے،شرکاء میں صدرانجمن جلالیہ رضویہ ضلع گجرات علامہ عبدالرحمٰن جلالی،صاحبزادہ پیرعبدالستارسیفی،امیرمرکزی جماعت اہلسنت لالہ موسیٰ قاری عبدالقیوم جلالی،امیرغازی ممتازقادری رہائی تحریک لالہ موسیٰ صاحبزادہ عبدالواحدسیالوی،قاری غلام مرتضیٰ طیب،قاری عبدالرحیم جلالی،عثمان عزیزقادری راہنماء انجمن طلباء اسلام پاکستان،شہبازبٹ قادری صدرسنی تحریک لالہ موسیٰ ،صحافی حاجی عبدالغفار،نصراللہ مجید،جمیل احمدطاہر،طارق منہاس ،ممتازسماجی شخصیت چوہدری عمران اشرف گجر،نمایاں تھے ،جبکہ کانفرنس میں ضلو بھرسے تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے کارکنان شریک تھے،تحریک تحفظ اسلام کے انچارج میڈیاسیل چوہدری فیصل اخترگجر،عدنان خان جلالی ودیگرذمہ داران نے مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔