کراچی……نائجیریا میں ہزاروں گھوسٹ ملازمین کو فارغ کردیا گیا،تقریبا 23 ہزار 846 غیرموجود ملازمین کو پے رول سے خارج کردیا گیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابقنائجیریا کی وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ تقریباً 24 ہزار فرضی ملازمین کو برخاست کر دیا ہے۔یہ 24 ہزار افراد ملازمت میں تھے ہی نہیں اور ان کی تنخواہ جاری تھی۔ان کو فارغ کرنے سے تقریباً 11 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ماہانہ بچت ہوگی۔ یہ بھی انکشاف ہوا کہ بعض ملازمین ایک سے زائد ذرائع سے تنخواہیں وصول کررہے تھے۔ یہ عمل صدر محمدو بوہاری کی کرپشن کے خلاف مہم کا ایک حصہ ہے۔جانچ کا یہ عمل دسمبر میں شروع کیا گیا تھا جس کے لیے بائیومیٹرک نظام اور جن کے بینک اکاؤنٹس میں تنخواہیں ادا کی جارہی تھیں اُن کی شناخت کے لیے بینک کے ایک تصدیقی نمبر کا اجرا کیا گیا تھا۔اس عمل کے ذریعے اُن چند ملازمین کی شناخت بھی کی گئی جو تنخواہیں تو وصول کررہے تھے لیکن اُن کے نام بینک اکاؤنٹس سے منسلک ناموں سے مطابقت نہیں رکھتے تھے۔نائجیریا افریقہ کی سب سے بڑی معیشت اور براعظم کا سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والا ملک ہے