بااثر وڈیرے نے غریب کو ڈنڈوں ، لوہے کے راڈز سے تشدد کا نشانہ بنایا اور گرم تیل ڈال کر جسم بھی جھلسا دیا۔
گھوٹکی: ہمارے کاروبارکو نقصان دینے کے لیے فش فارم کیوں بنایا؟، با اثر وڈیرے کا بیٹا غریب شخص پر بپھر گیا۔ نوجوان کو سرعام گاؤں کی سڑک پر ڈنڈوں، لوہے کے سریوں اور گرم موبل آئل ڈال کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈہرکی کے قریب گاؤں بہرام شر میں با اثر وڈیرے کا بیٹا شعبان بپھر گیا، اس کے گاؤں میں فش فارم بنانے پر غریب شخص کو سرعام تذلیل اور تشدد کا حکم دے دیا، جس پر خود اس کی موجودگی میں گاؤں کی سڑک کے کنارے غریب کاشتکار عمر دین کو ڈنڈوں، لوہے کی سیخوں سے سخت تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ اس پر گرم موبل آئل پھینکا گیا۔ جس کی وجہ سے تذلیل اور تشدد کا نشانہ بننے والے والے عمر دین کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے جس کو علاج کے لیے ڈہرکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ ریتی پولیس با اثر وڈیرے کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہے۔