غوری کلب اور ترامڑی کلب نے اسلام آباد مریڈین بی ڈویژن فٹبال لیگ کے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ میں کھیلے گئے تیسرے کوارٹر فائنل میں غوری کلب نے سوہان کلب کو 2-0 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخل ہو گئی۔
اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) تفصیلات کے مطابقغوری کلب اور ترمڑی کلب نے اسلام آباد مریڈین بی ڈویژن فٹبال لیگ کے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ میں کھیلے گئے تیسرے کوارٹر فائنل میں غوری کلب نے سوہان کلب کو 2-0 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخل ہو گئی۔ وقفے تک غوری کلب کو سوہان کلب کے خلاف دو گول کی برتری حاصل تھی ۔ پہلے ہاف کے 30 اور 41 ویں منٹ میں غوری کلب کے توصیف نے دونوں گول کئے جبکہ سوہان کلب کے کھلاڑی کوئی بھی گول نہ کر سکے۔ چوتھے کوارٹر فائنل میں ترمڑی کلب نے پی ٹی سی ایل یوتھ کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔وقفے تک ترمڑی کلب کو ایک ایک گول کی برتری حاصل تھی پہلے ہاف کے 7ویں منٹ ترمڑی کلب کے فیضان نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو کہ مقررہ وقت تک جاری رہی۔ پی ٹی سی ایل یوتھ کلب کے کھلاڑیوں نے گول کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔