اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کل سپریم کورٹ آف پاکستان میں ڈیم کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت عدالت عظمیٰ کی جانب سے پوچھا گیا کہ ” پیپرا “” کا مطلب کیا ہے؟ جس پر غریدہ فاروقی جواب دینے سے کاسر رہیں ، اس موقع پر غریدہ فاروقی اور نجی ٹی وی چینل کی انتظامیہ کی سر زنش بھی کی گئی ، اسی متعلق سینئر صحافی مبشر زیدی نے جب انکشاف کی اتو غریدہ فاروقی سے رہا نہ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی مبشر زیدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’’ نجی ٹی وی کی اینکر غریدہ فاروقی سپریم کورٹ پیش ہوئیں تو ان سے پوچھا گیا کہ پیپرا کا مطلب کیا ہے. جسٹس عمر عطا بندیال کے غریدہ فاروقی سے استفسار پر وہ پیپرا کا مطلب نہ بتا سکیں‘‘۔ جب یہ ٹویٹ غریدہ فاروقی نے پڑا تو ان سے رہا نہ گیا اور انہوں نے فوراً مبشر زیدی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ آپ کیوں غلط ٹکرز غلط نیت سے کاپی پیسٹ کر کے پھیلا رہے ہیں؟ یہ شرمناک ہے کہ آپ جیسا بندہ میرے خلاف پلینڈ پروپیگنڈا کر رہا ہے‘‘۔