counter easy hit

وزیر اعظم پاکستان حقیقی جمہوری سوچ کے علمبردار اور قومی اقدار کے امین ہیں، غلام مرتضیٰ قریشی

Ghulam Murtaza

Ghulam Murtaza

شیخوپورہ(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سٹی جوائنٹ سیکرٹری وآزاد ٹائر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری غلام مرتضیٰ قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان حقیقی جمہوری سوچ کے علمبردار اور قومی اقدار کے امین ہیں ، اپوزیشن جماعتیں عوامی خدمت کی بجائے بے جا تنقید کو اپنی ذمہ داری سمجھ رہی ہے، عوام کے ووٹ کا تقدس ہرسیاسی رہنما پر لازم ہے جس کا احترام کئے بغیر عوامی سوچ کی عکاسی ممکن نہیں، اگر اپوزیشن جماعتوں نے رویہ نہ بدلا اور مثبت حکومتی اقدامات کو سبوتاذ کرنے کی روش تبدیل نہ کی تو عوام ان کا کڑا محاسبہ کریں گے اور آئندہ انتخابات میں عوام کاسامنا کرنے کی انہیں جرات نہ ہوگی، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے غلام مرتضیٰ قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایجنڈے کے بارے میں اب ہر پاکستانی آگاہ ہو چکا ہیے،جلد ان کی سیاست کا بستر گول ہونے والا ہے،عمران خان خوش فہمیوں سے نکلیں اور حقیقت کا سامنا کریں، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت آئندہ بجٹ میں تین چیزوں (تعلیم ،صحت،پینے کا صاف پانی)کوسب سے زیادہ ترجیح دے گی ن لیگ کسی دباؤ میں آکر نہیں بلکہ عوام کے مسائل حل کرنا ن لیگ کا نہ صرف منشورہے بلکہ اپنا فرض سمجھتی ہیے۔انہوں نے کہا کہ حاجیوں کو لوٹنے والے آج کرپشن کے خلااف باتیں کررہے ہیں ،پی ٹی آئی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کو معلوم ہوناچاہیے کہ ناچ گانے اور دلفریب دھنوں سے عوام کے مسائل حل نہیں گے، ن لیگ کی حکومت کومعاشی بد حالی ورثہ میں ملی تاہم پھر بھی اس میں بہت بہتری لائے ہیں،انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت ملک کو ایسا ملک بنانے جارہی ہے جہاں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ ہو ،انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں کچھ بھی ایسا نہیں کہ ٹھیک نہ ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے 2013کے انتخابات سے قبل جو عوام سے وعدے کیے ان کو پورا کررہے ہیں ۔ان کا مشن پاکستان کو ایشیئن ٹائیگر بنانا ہے ۔آئندہ عام انتخابا ت سے قبل پاکستان کے تمام بڑے مسائل حل ہونگے اور پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو گا۔