ویانا (محمد اکرم باجوہ) دارالسلام فرینکفورٹ جرمن کے ڈائریکٹر علامہ عبدالطیف چستی الازہری 24 مئی کو مسجد البلال ویانا میں معراج النبی ۖ کے سلسلہ میں سالانہ کانفرنس میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
25 مئی کی صبع مسجد المدینہ کے سرپرست اعلیٰ حاجی غلام مصطفی بلوچ نے علامہ عبدالطیف چستی الازہری کے اعزاز میں اپنی رہائیش گاہ اکیس ڈسٹرکٹ میں ایک پرُتکلف ناشتہ کا اہتمام کیا جس میں مسجد البلال ویانا کے صدر الحاج محمد اکرم بٹ ،مسجد کے خطیب اظہر عباس سیالوی، باواسید غضنفر علی شاہ ، حاجی لالہ محمد رمضان ، حاجی رانا ریاست علی ،غلام مصطفی نعیمی ، حاجی ملک خلیل اعوان، سید عبدالرحمان شاہ، چوہدری محمد نواز وڑائچ،حاجی رانا ادریس، قاری شبیر، محسن بلوچ،حاجی ظہور،محمد ریاض ، حافظ مبشر، ملک حیات، عباس احمد ودیگر پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔
علامہ عبدالطیف چستی الازہری نے پرُتکلف اور شاندار ناشتہ کا اہتمام کرنے پرحاجی غلام مصطفی بلوچ کا شکریہ ادا کیا اور اُن کیلیے خیروبرکت کیلیے خصوصی دعا کی ناشتہ کے احتتام پر حاجی غلام مصطفی بلوچ نے تمام مہما نوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔