گلگت (جیوڈیسک) وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو ملک کے دیگر حصوں کے برابرلائیں گے۔
کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ گلگت میں ایک روزہ دورہ کے موقع پر گلگت بلتستان کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاملے میں کرپشن اوربدعنوانی ناقابل برداشت ہوگی۔ حکومت اپنی پالیسیوں کی مدد سے گلگت بلتستان کو ملک کے دیگر حصوں کے برابر لاناچاہی ہے۔تمام اخراجات شفاف انداز میں کئے جائیں۔
اجلاس میں گورنر برجیس طاہر نے اجلاس کو ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ عوام 47 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر حکومت کے شکرگذارہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شاہراہ قراقرم کی سیکورٹی کے لئے خصوصی فورس تشکیل دی جارہی ہے۔ انہوں نے اجلاس میں بتایا کہ جنگلا کے تحفط کے لئے 30 سالہ پالیسی تشکیل دی جارہی ہے۔ گلگت بلتستان کونسل کے اجلاس میں گلگت بلتستان تحفظ پاکستان بل 2015 اورآئندہ مالی سال 2014/15 کے بجٹ کی بھی منظوری دی گئی۔