سکردو : گلگت بلتستان میں انتخابی میدان سج گیا، پولنگ جاری، 24 نشستوں پر 271 امیدوار مدمقابل ہیں، چھ لاکھ سے زائد ووٹرر حق رائے دہی استعمال کرینگے۔
گلگت بلتستان میں انتخابات کے دوران پولنگ جاری ہے ، سیکیورٹی انتظامات کا انتہائی سخت بنایا گیا ہے جبکہ فوجی دستے بھی تعینات کیے گئے ہیں۔گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں چھ لاکھ سے زائد ووٹر اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔
سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سات اضلاع کے چوبیس حلقوں میں پاک فوج کے ساڑھے پانچ ہزار جوان بھی تعینات ہیں، انتخابات میں مجموعی طور پر دو سو اکہتر امیدوار حصہ لے رہے ہیں ، مسلم لیگ ن نے تمام چوبیس حلقوں سے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔
پیپلز پارٹی نے بائیس اور تحریک انصاف نے اکیس امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے ۔ ایم کیو ایم کے نو ، آل پاکستان مسلم لیگ کے بارہ جبکہ جے یو آئی اور اسلامی تحریک کے دس ، دس امیدوار میدان میں ہیں ، ایک سو چوبیس امیدوارآزاد حیثیت سے قسمت آزمائیں گے۔
قانون ساز اسمبلی کے الیکشن کیلئے انتخابی سامان بھی پہنچا دیا گیا ہے ، پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک ہوگی۔ سیکورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، پاک فوج کے ساڑھے پانچ ہزار جوان بھی تعینات ہیں۔