لندن برطانیہ (پ ر) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے صدر محمود کشمیری اورجنرل سیکرٹری آصف مسعود چوہدری نے پارٹی پریس رلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ معائدہ کراچی ٢٨ اپریل ریاست جموں کشمیر کی تاریخ کا بد ترین دن ہے جسے جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی ریاست کی تاریخ پر شب خون کے مترادف سمجھتے ہوئے یوم سیاہ کے طور پر مناتی رہی ہے۔
معائدہ کراچی کے باعث ریاست جموں کشمیر کو ٹکڑوں میں تقسیم کیا گیا اور ریاست کے دونوں اطراف کے باسی اپنے ہی عزیز اقارب سے جدا کر دئے گئے معائدہ کراچی کے تحت ریاست کے سینے پر جوبٹوارے کی منحوس لکیر کھینچ دی گئی ریاست جموں کشمیر کے لوگ اسے مسترد کر چکے ہیں اور جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی نے ہر دور میں ریاست کی عوام کی آواز میں آواز ملا کر دنیا کو باور کروایا ریاست کی تقسیم کسی بھی صورت قبول نہیں ۔گلگت بلتستان ریاست جموں کشمیر کا حصہ ہیں کسی بھی تقسیم کے فارمولے پر عمل درآمد نہیں ہونے دیں گے۔
دونوں اطراف سے قابضین ریاستی وسائل لوٹ کر ریاست کو ٹکڑوں میں تقسیم کر کے ریاستی عوام کو بھکاری بنانا چاہتے ہیں تا کہ ریاستی عوام کو قابض ممالک کے سہارے کی ضرورت پرتی رہے لیکن ہم ان قابضین کو باور کروا دینا چاہتے ہیں ہم ریاستی عوام کا ہر گز استحصال نہیں کرنے دیں گے۔
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ ٢٨ اپریل کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں معائدہ کراچی کے خلاف ایک یادداشت پیش کرے گی۔ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی ریاست کے وحدت کے لئے اور ریاست میں ہونے والے ظلم ، جبرکے خلاف غیر استحصالی معاشرہ کے قیام تک اپنی جدو جہد جاری رکھے گی۔