counter easy hit

گلگت میں جنگل کا قانون

Gilgit

Gilgit

کراچی (یس ڈیسک) گلگت میں ایک عدالت کی جانب سے غیرقانونی سزا سنائے جانے کے بعد اسی الزام میں انہی افراد کے خلاف دوسری عدالت نے کارروائی شروع کردی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف کو مفرور قرار دے دیا۔

گلگت کے جوڈیشل مجسٹریٹ خورشید عالم نے مارننگ شو کیس میں جیو اور جنگ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان، اسد خٹک، اداکارہ وینا ملک اور شائستہ لودھی کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں 26 دسمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔