گوجرہ: بوسال مصور میں محبت کی ناکامی پر لڑکے اور لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا خود کشی کرلی۔
Girl and boy commits suicide over love failure in Gojra
گوجرہ کے علاقے بوسال مصور میں محبت کی ناکامی پرلڑکے اورلڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کرخود کشی کرلی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے، 22 سالہ طاہر اور 17 سالہ کنزیٰ نے کھیتوں میں بیٹھ کر گولیاں کھائیں، پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔