counter easy hit

شادی سے انکار، لڑکی نے مبینہ طور پر لڑکے کو آگ لگادی

ملتان: پنجاب کے شہر ملتان میں مبینہ طور پر شادی سے انکار کرنے پر لڑکی نے لڑکے کو مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی جبکہ متاثرہ لڑکے کو تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ لڑکے کا جسم 50 فیصد جھلس گیا ہے اور اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شادی سے انکار پر سابقہ منگیتر کا قتل

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق 30 سالہ رضوان لڑکی سے ملنے اس کے گھر گیا تھا جہاں شادی کے مسئلے پر دونوں کی تکرار ہوئی اور لڑکی نے مبینہ طور پر مٹی کا تیل چھڑک کر لڑکے کو آگ لگادی۔یہ واقعہ ملتان کے علاقے پیراں غائب تھانے کی حدود میں پیش آیا جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔ڈی ایس پی نیو ملتان عمر شہزادہ کے مطابق رضوان کی لڑکی سے دوستی تھی اور وہ اس سے ملنے اس کے گھر گیا تھا تاہم آگ رمضان نے خود لگائی یا لڑکی نے اس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔پولیس نے یہ بھی بتایا کہ لڑکی اور اس کا ایک ساتھی واقعے کے بعد سے فرار ہے اور لڑکی پہلے ہی شادی شدہ ہے۔

پولیس نے لڑکی کی ماں کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ لڑکی اور اس کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔


About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website