counter easy hit

اہرام مصر پر چڑھنے والی لڑکی گرفتار۔۔۔ وہاں پہنچ کر ایسا کیا کرنے لگی کہ پورے مصر میں غصے کی لہر دوڑ گئی

قاہرہ (ویب ڈیسک) نیم عریاں اور انتہائی بولڈ اندازوں میں انوکھی اور نامناسب حکرتیں کرکے شہرت حاصل کرنے والی روسی نژاد امریکی ماڈل 23 سالہ کینسی ولانسکی کو مصر کے تاریخی ’اہرم مصر‘ کی چوٹی پر چڑھنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی ماڈل یا اداکارہ کو تاریخی مقام کی چوٹی پر چڑھنے پر گرفتار کیا گیا ہو۔

ایک اور کرکٹر بھارتی حسینہ کی زُلفوں کو اسیر ہوگیا۔۔۔!!! فلم باہو بلی سے شہرت حاصل کرنے والی ’ انوشکا شیٹی ‘ کس کھلاڑی سے شادی کرنے جا رہی ہیں؟ خبر بریک

 

اہرام مصر کو قدیم زمانے کے سات عجوبات میں شمار کیا جاتا ہے اور دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کی یہ خواہش رہتی ہے کہ وہ اہرام مصر کی چوٹیوں پر چڑھیں۔ اہرام مصر کی چوٹیوں پر بغیر اجازت چڑھنا غیر قانونی ہے اور خلاف ورزی کرنے والے کو گرفتار کرکے ان پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، تاہم اگر اجازت لے کر چوٹیوں پر چڑھا جائے تو پولیس کچھ نہیں کہتی۔ مصری ویب سائٹ ’نائل ایف ایم‘ کے مطابق 23 سالہ روسی ماڈل کینسی ولانسکی سال نو کے موقع پر اہرام مصر کے تاریخی مقام پر ساتھیوں سمیت پر پہنچیں اور انہوں نے بغیر اجازت چوٹی سر کی۔ بولڈ ماڈل تین اہرام میں سے سب سے چھوٹے اہرام کی چوٹٰی پر چڑھیں اور انہوں نے مذکورہ واقعے کی ویڈیو بھی بنائی جو بعد ازاں انہوں نے انسٹاگرام پر بھی شیئر کی۔ روسی نژاد امریکی ماڈل کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں انہیں ساتھیوں سمیت اہرام مصر کی حدود میں داخل ہوتے اور بعد ازاں تنہا چوٹی پر چڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی ویڈیو میں اداکارہ کو پولیس کی جانب سے غیر قانونی طور پر اہرام کی چوٹی پر چڑھنے کی وجہ سے گرفتار کرتے ہوئے اور بعد ازاں ایک دن جیل میں گزارنے کے بعد رہا ہوتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

جدہ میں ایک بچی سے بدکاری کرنے والے تین لوگوں کا انجام👆🏻، پوراشہرلرزہ براندم

ماڈل نے اہرام مصر کی چوٹی پر چڑھنے کی وجہ سے گرفتاری پر کوئی افسوس کا اظہار نہیں کیا اور نہ ہی وہ ویڈیو میں افسردہ دکھائی دیں بلکہ انہیں انتہائی خوش دیکھا گیا۔ کینسی ولانسکی نے گزشتہ برس جون میں اس وقت اچانک شہرت حاصل کی تھی جب وہ یورپ میں کھیلےجانے والے فٹ لیگ کے ایک میچ کے دوران نیم عریاں لباس میں میدان میں کود پڑی تھیں۔چلتے میچ کے دوران کینسی ولانسکی کے میدان میں کود پڑنے سے جہاں میچ رک گیا تھا، وہیں میچ دیکھنے والے افراد بھی ان کی حرکت پر حیران رہ گئے تھے۔ علاوہ ازیں کینسی ولانسکی تقریبات کے دوران بھی اچھوتے انداز اپناتی رہتی ہیں جب کہ وہ سوشل میڈیا پر بھی انتہائی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں۔

GIRL, CLIMBING, AHRAAM E EGYPT, PYRAMIDS, ARRESTED, IN, EGYPT

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website