کراچی: کیماڑی کے علاقے میں غیرت کے نام پر ایک جواں سالہ لڑکی کو قتل کر دیا گیا جب کہ قتل کے الزام میں لڑکی کے باپ اور بھائی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
Girl killed at the hands of her father and brother in the name of honor in Karachi
کراچی کے علاقے کیماڑی میں جیکسن تھانے کی حدود بھٹہ ویلیج میں ایک مکان سے 22 سالہ لڑکی فرزانہ کی لاش ملی جسے گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک رسی بھی قبضے میں لی اور لڑکی کو قتل کرنے کے شبہے میں مقتولہ کے والد غلام نبی اور بھائی نبیل کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال منتقل کر دیا ہے اور واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق فرزانہ کے اہلخانہ چند ماہ قبل ہی پنجاب سے کراچی آئے تھے اور مقتولہ کا باپ کراچی میں مزدوری کرتا ہے۔