الینوائے: امریکا میں جگر کے سرطان میں مبتلا خاتون کو ایک بالکل اجنبی شخص نے اپنے جگر کا ایک ٹکڑا عطیہ کیا تو اس کے بعد خاتون نے ان سے شادی کرلی۔
فرینکفرٹ، الینوائے کے ایک پولیس افسر نے اپنا تقریباً آدھا جگر ایک ایسی بیمار خاتون کو دیدیا جسے انہوں نے دیکھا تک نہیں تھا۔ جگڑ کا یہ ٹکڑا 27 سالہ خاتون کو لگایا گیا جو جگر کے سرطان کے چوتھے درجے کی مریضہ تھیں۔ ڈاکٹروں نے انہیں وقت کی کمی سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی عطیہ کنندہ کو تلاش کریں۔ پولیس افسر نے یہ ماجرا خاتون کے ایک عزیز سے سنا اور فوراً مدد کو تیار ہوگئے۔
جب خاتون کو یہ علم ہوا تو وہ بیماری کے باوجود گھر کے دالان تک آئیں اور انہوں نے اس اجنبی کا استقبال کیا پھر خاتون کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا آپریشن ہوا اور انہیں جگر کا ٹکرا لگایا گیا۔
خاتون کو جگر کا ٹکڑا عطیہ کرنے والے شخص نے ان سے کہا کہ اسے اس کے بدلے کچھ نہیں چاہیے اور وہ دونوں اپنی اپنی راہ پر لوٹ سکتے ہیں لیکن خاتون پولیس افسر اس کی
قربانی اور ایثار سے بے حد متاثر تھیں جس کے کچھ عرصے بعد دونوں نے شادی کرلی۔