counter easy hit

چینی لڑکی نے اپنے محبوب کی پینٹنگ پہاڑ پر بنا ڈالی

Girl throws a painting of his beloved mountain

Girl throws a painting of his beloved mountain

چین میں ایک لڑکی نے اپنے محبوب کیلئے ایک ایسا کام کر دیا ہے کہ اس دور میں بھی فرہاد کی یاد تازہ ہو گئی

بیجنگ: آج کل کے جدید دور میں محبت کی علامت پھول اور چاکلیٹ وغیرہ جیسے تحائف ہی گردانے جاتے ہیں لیکن چین میں ایک لڑکی نے اپنے محبوب کیلئے ایک ایسا کام کر دیا ہے کہ اس دور میں بھی فرہاد کی یاد تازہ ہو گئی ۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی لڑکی نے رسیوں کی مدد سے ایک بلند پہاڑ پر چڑھ کر اس پر اپنے محبوب کی بہت بڑی پینٹنگ بنا ڈالی ہے ۔ اس پینٹنگ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے اور لوگ اس کے جذبے کی داد دے رہے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق لڑکی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی مکمل شناخت ظاہر کرنے سے انکار کر دیا ، لڑکی نے کہا کہ میں ہر ہفتے کے اختتام پر اس پہاڑ پر چڑھتی اور اس کی تصویر بناتی تھی ، مجھے اس کام میں دو مہینے لگے ، میں چھٹی کے دن صبح 3 بجے پینٹنگ بنانا شروع کرتی اور کئی گھنٹوں تک اس کام میں لگی رہتی تھی تب کہیں دو ماہ میں جا کر اتنی بڑی پینٹنگ مکمل ہوئی ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website