اسلام آباد(یس اردو ویب ڈیسک)انڈیا میں ایک لڑکے نے ایک لڑکی کو نہاتے ہوئے دیکھ لیاجس پر دونوں کے خاندانوں میں لڑائی ہو گئی، مگر اس لڑائی کے نتیجے میں لڑکی نے خود کو ذمہ دار سمجھتے ہوئے خود کو آگ لگا لی۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق راجستھان کے قصبے بھیل واڑہ میں20سالہ لڑکی اپنے گھر میں نہا رہی تھی کہ 18سالہ لڑکے نے چھپ کر اسے دیکھنا شروع کر دیا۔ لڑکی کو جب معلوم ہوا کہ کوئی اسے دیکھ رہا ہے تو اس نے شور مچا دیا جس پر لڑکی کے چچا نے دوڑ کر لڑکے کو پکڑ لیا اور اس کی پٹائی کر دی۔
جب لڑکے کے گھروالوں کو اس صورتحال کا علم ہوا تو وہ لڑکی کے گھر میں گھس گئے اور چچا سمیت تمام اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ لڑکی نے خود کو اس تمام صورتحال کا ذمہ دار سمجھتے ہوئے خود کو آگ لگا لی جس سے اس کا 70فیصد جسم جھلس گیا۔