جعلساز سہانے مستقبل کے خواب دکھا کر معصوم لڑکیوں کو جسم فروشی پر مجبور کرتے ہیں ، سرغنہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست
لاہور (یس اُردو) لاہور میں لڑکیوں کو بیرون ممالک نوکری کا جھانسا دیکر بیچنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے ۔ گروہ کا سرغنہ امجد نامی شخص نوجوان لڑکیوں کو نوکری دلانے کے بہانے دبئی بھجواتا ہے جہاں انہیں جسم فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے ۔ مستقبل کے سہانے خواب ، پر تعیش زندگی ، لچھے دار باتیں ، غربت و افلاس کی ماری معصوم لڑکیاں چکر بازوں کے جھانسے میں آ گئیں ۔ چالاک گروہ لڑکیوں کو اپنے دام میں پھانس کر ملازمت کے بہانے دبئی بھجواتا ہے جہاں انہیں جسم فروشی پر مجبور کیا جاتا ہے ۔ اندرون شہر لاہور کی دو بہنوں نے ہاتھ جوڑ کر اپنی دکھ بھری روداد سناتے ہوئے کہا انہیں اس جہنم سے نجات دلائی جائے ۔ لڑکیوں کی والدہ کا کہنا ہے کہ امجد نامی شخص نے نوکری کا جھانسہ دیکر اس کی بیٹیوں کو فروخت کردیا ہے ۔ پولیس ملزم کے خلاف مقدمہ درج نہیں کر رہی ، لڑکیوں کی والدہ نے بچیوں کو دبئی بھیجنے والے شخص امجد کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے سیشن عدالت میں درخواست دی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے اس کی بچیوں کو واپس لایا جائے