ملتان ( ویب ڈیسک) ملتان کے علاقے مخدوم رشید میں ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور اس کی ماں کو تشدد کرکے مار ڈالا، آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں ، چک نمبر 9ایم آرمیں 6 اکتوبر کی شب 3 مسلح ڈاکو پروین کے گھرمیں داخل ہوئے ، خواتین کو کپڑوں کے ساتھ باندھ دیا ، زیورات اور نقدی کے بارے میں پوچھتے رہے ، ملزمان نے پروین کی بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ، تشدد اور کپڑوں کے ساتھ باندھنے کی وجہ سے پروین بی بی جاں بحق ہوگئی، ملزمان موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ، آئی جی پنجاب نے ملزمان کو 24گھنٹے کے اندر گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ ۔ تفصیلات کے مطابق مخدوم رشید کے علاقے چک 19 ایم آر کی رہائشی خاتون 60 سالہ پروین بی بی اپنی 22 سالہ بیٹی تبسم کے ساتھ گھر میں اکیلے رہتی تھیں قریبی گھر میں مقیم خاتون کے بھائی بشیر طاہر کے مطابق رات گئے اس کی بھانجی کے شور پر وہ جمع ہوئے تو 3 مسلح افراد گھر سے نکل کر بھاگے۔تبسم بی بی نے بتایا کہ ڈاکو ان کے گھر رات 11 بجے گھسے تھے جنہوں نے اسے اور والدہ کو پہلے کپڑوں اور آزاربند سے ہاتھ اور منہ باندھ دئیے جس کے بعد گھر کی تلاشی لیتے رہے نقدی اور زیورات نہ ملنے پر انہوں نے ماں بیٹی کو مارنا پیٹنا شروع کر دیا اور دو ملزم اسے دوسرے کمرے میں لے گئے اور بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس دوران پروین بی بی بیٹی کے شور پر اسے بچانے کے لئے آگے بڑھی تو ایک ملزم نے اس کا گلا دبا دیا جبکہ شور روکنے کے لئے اس کا منہ بھی دبائے رکھا۔ تبسم کے شور پر ملزم گھر سے فرار ہونے لگے جبکہ اہل علاقہ ملزموں کے بھاگ جانے کے بعد جمع ہوئے۔ مقتولہ پروین بی بی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔ نوشہرہ ورکاں میں موبائل فون لینے کیلئے جانے والی لڑکی سے 5 اوباشوں نے اجتماعی زیادتی کرڈالی، مقدمہ درج کرلیا گیا، نواحی گاؤں خان مسلمان کی متاثرہ خاتون عابد آباد میں موبائل فون خریدنے کیلئے گئی ، واپسی پر نوشہرہ ورکاں آتے ہوئے ایک ملنگ نے اسے موٹر سائیکل پر لفٹ دینے کے بہانے بٹھایا اور ڈیرہ پر لے گیا ، جہاں پر اس سے دن بھر علی رضا سمیت 5 افراد نے دن چار بجے تک زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پھو لنگر کے نوا ح جمبر کلا ں میں 3 اوباشوں نے شادی شدہ خاتون سے زبردستی زیادتی کر ڈالی، شمشاد نے مقدمہ درج کرایا کہ شاہد اوردیگر دو افراد نے بیوی سے زیادتی کی ہے