counter easy hit

پیرس میں عالمی ماحولیاتی معاہدہ طے پا گیا

Global climate agreement in Paris

Global climate agreement in Paris

2050 تک درجہ حرارت میں اضافہ 2 ڈگری تک محدود رکھنے پر اتفاق، سمجھوتہ ٹرننگ پوائنٹ ہے، دنیا محفوظ ہو گی، اوبامہ
پیرس (یس اُردو) پیرس میں عالمی ماحولیاتی معاہدہ طے پا گیا ، 2050 تک درجہ حرارت میں اضافہ 2 ڈگری تک محدود رکھنے پر اتفاق کیا گیا، امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ پیرس میں ہونے والا معاہدہ ٹرننگ پوائنٹ ہےاس سے دنیا محفوظ ہو گی ۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ یہ دنیا کے لیے ایک 146اہم موڑ145 ہو سکتا ہے جہاں سے ہم کم کاربن اخراج والے مستقبل کے چیلنج کو قبول کر سکیں ۔فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دو ہفتوں تک جاری رہنے والے مذاکرات میں تقریبا 200 ممالک نے شرکت کی اور ایسے کسی پہلے معاہدے پر اتفاق کیا گیا ہے جس میں تمام ممالک کاربن کے اخراج میں کمی کرنے پر رضا مند ہوئے ہیں ۔
معاہدے کے تحت عالمی درجہ حرات میں اضافے کو دو ڈگری سے نیچے رکھا جائے گا اور مزید کوششیں کر کہ اس کو 1.5 ڈگری تک محدود کیا جائے گا۔ جبکہ اس معاہدے کے تحت ہونے والی پیش رفت کا ہر پانچ برس بعد جائزہ لیا جائے گائے گا۔2020 سے ترقی پذیر ممالک کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے سالانہ ایک سو ارب ڈالر کی مالی مدد فراہم کی جائے گی اور مستقبل میں اس میں مزید اضافہ بھی کیا جائے گا ۔یہ معاہدہ جزوی طور پر قانونی ہے اور جزوی طور پر رضا کارانہ ہے اور اس کا اطلاق سنہ 2020 سے ہو گا۔