counter easy hit

عالمی موسمی تغیرات ،پاکستانی موسم کا مزاج بھی بدل گیا

Global climate change, a change in mood weather

Global climate change, a change in mood weather

عالمی سطح پر 2016 گرم ترین سال ہونے کا ریکارڈ قائم کرنے جا رہا ہے ،پاکستان بھی متاثر ہو گا ،آئندہ 3 ماہ درجہ حرارت معمول سے 1 سے 2 ڈگری زیادہ رہے گا ۔

محکمہ موسمیات کہتا ہے 2016 گرم ترین سال رہے گا، دسمبر کے وسط تک بارشوں کا امکان انتہائی کم ہے، سردیاں تاخیر سے آئیں گی، گندم کے کاشتکار بھی متاثر ہوں گے۔

موسم سرما اس سال تاخیر سے شروع ہو گا،اکتوبر سے دسمبر کے وسط تک بارشوں کے امکانات انتہائی کم ہیں،برف باری کا معمول بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

ڈی جی محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول نے کہا کہ یہ گلوبل وارمنگ کا ٹرینڈ ہے جو ہیٹ کو ایڈ کر رہا ہے سسٹم میں، اگلے دو تین ماہ بارش کے اعتبار سے خشک ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ درجہ حرارت بھی ایک سے دو ڈگری زیادہ رہے گا۔ معمول سے سردیاں اس سال لیٹ آئیں گی ، بارشوں کا معمول متاثر ہونے سے بارانی علاقوں کے کاشتکاروں کی مشکلات بڑھیں گی۔

جب بارشیں لیٹ آئیں گی تو اس وقت تک گندم کی کاشت کا وقت گزر چکا ہو گا، اس سے نمٹنے کے لیے زمین سے پانی کھینچا جائے گا تو زیر زمین پانی مزید نیچے جائے گا ، اس سلسلے کو بڑھنے دیا گیا تو آنے والے دنوں میں پانی کی بری طرح کمی کا سامنا ہو گا۔

سرما کی بارشیں کب برسیں گی ، سردی اپنے عروج پر کب ہو گی ؟ڈی جی میٹ کا کہنا ہے کہ 3 ماہ سے زیادہ کی پیشگوئی ممکن نہیں، نومبر میں ہی کچھ اندازہ ہو پائے گا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website