مانچسٹر (نمائندہ خصوصی) گلوبل کمیونٹی فورم کا اردو ادب سے لگاؤ ان کے آئے دن مشاعرے اور ادبی محافل کے انعقاد سے ثابت ہے۔اب کی بار یہ خوبصورت محفل جشن عید میلاد النبی کی مناسبت سے قادریہ جیلانی سنٹر مانچسٹر میں سجائی گئی تھی جس میں عاشقان رسول ، علم و ادب سے محبت رکھنے والی شخصیات، سیاسی ، سماجی خواتین اور بچوں کی بہت بڑے تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز حسب معمول تلاوت کلام پاک سے ہوا اور اس تقریب کی نظامت کے فرائض مانچسٹر کی ادبی شخصیت مخدوم امجد شاہین انجام دئیے۔ اور
اس کی صدارت ڈائریکٹراردو گلوبل محمد حفیظ نے کی ۔اس کے علاوہ ایم ای پی افضل خان نے بھی تقریب کے انعقاد پر گلوبل کمیونٹی فورم کو مبارکباد پیش کی۔برطانیہ کے طول و عرض سے ممتاز شعراء کرام نے شرکت کر کے اس تقریب کو مزید چار چاند لگا دئیے جن میں ڈاکٹر مختار الدین احمد، ڈاکٹر محمد اعظم امروہوی، محمد اظہر، شکیل قمر، اشتیاق میر، یعقوب رضوی، بوٹا راجس، صابر رضا، شارق خان، انور جمال،لیاقت علی عہد، ماجد عجمی، زاہد ظفر،انور چوھدری، عبدالغفور کشفی، اور ڈاکٹر قیصر زیدی شامل ہیں۔ اس تقریب کو برطانیہ کے نجی چینل نے براہ راست ٹی وی پر بھی دکھایا۔ اس مشاعرہ کو عاشقان مصطفی اور دیگر حاضرین نے بہت پسند کیا۔