counter easy hit

عالمی حالات کشیدہ۔۔۔ اہم ترین ملک نے ترکی کا جنگی طیارہ مار گرایا

Global conditions tense - The most important country hit a Turkish war plane

طرابلس (ویب ڈیسک) لیبیا میں جنرل خلیفہ حفتر کی قیادت میں لڑنے والی فوج نے دارالحکومت طرابلس کے جنوب میں ایک کارروائی کے دوران وادی الربیع کے مقام پر ترکی کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔عرب ٹی وی کے مطابق لیبی فوج کی طرف سے جنوب مغربی طرابلس میں قومی وفاق حکومت کے متعدد عسکری مراکز پربمباری کی۔تازہ کارروائی دو روز کی خاموشی کے بعد کی گئی،خلیفہ حفتر کی فوج کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ حکومت نواز غریان تحفظ موومنٹ ملیشیا کے مرکز پربمباری کی جس کے نتیجے میں عسکریت پسندوں کا ایک گروپ ہلاک اور متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔خیال رہے کہ رواں ہفتے کے اوائل میں غریان شہر میں حلیفہ حفتر کی فوج اور قومی وفاق حکومت کی وفادار فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری رہی ہے۔خلیفہ حفتر فورسز نے غریان میں قومی حکومت کی وفادار فورسز کے خلاف پیش قدمی کا دعویٰ کیا ہے۔ غریان شہر دارالحکومت طرابلس سے صرف 100 کلو میٹر کی مسافت پرواقع ہے۔ دوسری جانب عاجل ویب نیوز نے خبر دی ہے کہ عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان کرنل تُرکی المالکی کی جانب سے صحافیوں کو بتایا کہ یمن میں موجود سعودی مخالف حوثی ملیشیا نے گزشتہ روز جازان اور نجران کے ایئر پورٹس اور شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کے لیے 14 ڈرونز بھیجے جو دھماکہ خیز مواد سے لیس تھے، تاہم مستعد فضائی افواج نےانہیں ہدف پر پہنچنے سے پہلے فضا میں تباہ کر دیا۔جس کے باعث حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب بڑی تباہی سے بچ گیا اور حوثیوں کو منہ کی کھانا پڑی ہے۔ کرنل المالکی نے مزید کہا کہ حوثی ملیشیا یمنی عوام میں یہ گمراہ کن پراپیگنڈہ کر رہی ہے کہ سعودی افواج کی جانب سے یمن کے شہر صنعا میں عوامی مقام پر نشانہ بنایا گیا جو کہ سراسر جھوٹ ہے۔سعودی عرب اور اس کی اتحادی افواج نے صنعا میں کسی عوامی مقام پر حملہ نہیں کیا بلکہ حوثیوں کے ڈرونز اور بیلسٹک میزائل سے بھرے ہوئے گودام پر حملہ کر کے اسے تباہ کیا تھا۔اس کے علاوہ اتحادی افواج یمن کے ان غاروں پر بھی حملے کر رہی ہے جہاں سے حوثی باغی سعودی عرب میں تباہی پھیلانے کی غرض سے ڈرونز بھیجتے ہیں۔ حوثیوں کی جانب سے اب تک سعودی عرب پر 232 میزائل حملے کیے جا چکے ہیں اس کے علاوہ 77109 گولے بھی سعودی مملکت پر داغے گئے ہیں۔ لیکن پے در پے ناکامیوں کے بعد اب وہ گمراہ کن پراپیگنڈے پر اُتر آئے ہیں۔ انہیں مختلف محاذوں پر بھاری جانی اور مالی نقصان اُٹھانا پڑ رہا ہے۔ سعودی افواج شبوہ پہنچ گئی ہیں۔ جس کے بعد حوثی اپنے بیلسٹک میزائل اور ڈرونز کسی اور مقام پر منتقل کرنے کی کوششوں میں ہیں۔ایک سعودی قیدی کو حوثیوں کی قید سے آزاد بھی کروا لیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website