Global network can be shutdown this year
امریکا کی ٹیکنالوجی سیکورٹی کمپنی نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال گلوبل نیٹ ورک شٹ ڈاؤن ہونے کا بڑا خطرہ موجود ہے جس سے کروڑوں صارفین متاثر ہوں گے۔
کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال دنیا میں کبھی بھی کہیں بھی گلوبل نیٹ ورک چوبیس گھنٹوں کے لیے بند ہونے کا خطرہ ہے، شٹ ڈائون سے دنیا بھر کے کروڑوں صارفین انٹرنیٹ سروس سے محروم ہوسکتے ہیں اور دنیا بھرکی فنانشل مارکیٹس بھی کریش ہو سکتی ہیں۔