ایمنسٹی انٹرنیشل کی رپورٹ کے مطابق 1989 کے بعد دو ہزار پندرہ میں سب سے زیادہ پھانسیاں دی گئیں
لندن (یس اُردو) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال میں دی گئی پھانسیوں کی تعداد ستائیس سال میں ایک ریکارڈ ہے جبکہ پھانسیوں میں ایران ، سعودی عرب اور پاکستان کا حصہ 89 فیصد ہے ۔ایمنسٹی انٹرنیشل کی رپورٹ کے مطابق 1989 کے بعد دو ہزار پندرہ میں سب سے زیادہ پھانسیاں دی گئیں ۔
گزشتہ سال سولہ سو چونتیس افراد کو پھانسی دی گئی جو دو ہزار چودہ کے مقابلے میں پچاس فیصد سے بھی زائد ہے ۔ایمنسٹی کے مطابق دنیا میں دی جانے والی پھانسیوں میں ایران ، سعودی عرب اور پاکستان کا حصہ 89 فیصد ہے ۔تنظیم کے مطابق چین پھانسی دینے والے ممالک میں سرفہرست ہے ، تاہم وہاں پھانسیوں کے ریکارڈ کو خفیہ رکھا جاتا ہے ۔پاکستان میں 326 افراد کی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کیا گیا ، یہ ملکی تاریخ میں ایک برس میں دی جانے والی سب سے زیادہ پھانسیاں ہیں ۔ایران میں گزشتہ سال نو سو سترافراد کو پھانسی دی گئی جبکہ سعودی عرب میں ایک سو اٹھاون افراد کو موت کی سزا دی گئی ۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق موت کی سزا دینے والا پانچوں بڑا ملک امریکہ ہے ۔