اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ڈی آئی جی کوسٹ گارڈ نے اپنی حکومت کے دعوے کی نفی کر دی اور ایک بار پھر ثابت ہو گیا
بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی برادری اس واقعے کا نوٹس لے۔ خطے میں امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔