Gluttonous man has set a world record in eating burgers
برگر کھانے کا شوق بہت لوگوں کو ہوتا ہے، لیکن اٹلی میں منعقدہ ایک شو کے دوران شرکاء نے اتنی رغبت سے برگر ہڑپ کئے کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔
گینز ریکارڈ اکیڈمی کے تحت منعقدہ اس شو میں شامل پیٹو افراد نے ریکارڈ قائم کرنے کے غرض سے برگر کھانے شروع کئے تو رُکنے کا نام ہی نہ لیا۔تین منٹ کے دورانئیے میں سب سے زیادہ برگر کھانے کی کوشش میں جاپان کا پیٹو شخص فاتح قرار پایا، جس نے 3منٹ میں بارہ برگرز کھا کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔