لالہ موسیٰ (بلال منشاء بٹ )گلیانہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار موجود ہ مسلم لیگی حکومت کی کارکردگی پیش کررہی ہے موجودہ ایم این اے اور ایم پی اے اس روڈ کی تعمیر کے لئے اقدامات کریں تفصیلات کے مطابق گلیانہ موڑ لالہ موسیٰ سے لے کر گلیانہ تک جانے والی سڑک جگہ جگہ سے ٹو ٹ پھوٹ کا شکار ہے اور جس سے لوگوں کے مسائل اور پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے اس سڑک سے درجنوں دیہات استفادہ کرتے ہیں لیکن روڈ کی حالت زار قابل رحم ہوچکی ہے عوامی سماجی کاروباری حلقوں نے ارباب اختیار سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس روڈ کی حالت زار پر رحم کیا جائے اور اسکی تعمیر نو کرائی جائے تاکہ ا س علاقے کے لوگوں کو آمدورفت میں آسانی ہوسکے