لاہور: عام انتخابات میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بننے والا حلقے لاہور کے این اے 129 اور 131 تھے عوام میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز رہے اور ان کے نتائج نے سب کو حیران کر رکھے دیا کیونکہ این اے 129 سے سردار ایاز صاد ق نے علیم خان کو شکست دی جبکہ این اے 131 میں عمران خان نے خواجہ سعد رفیق کو 680 ووٹوں سے شکست دی تاہم خواجہ سعد رفیق نے نتائج قبول کرنے سے انکار کر دیا اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا لیکن مسترد ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بس چند ہی ووٹو ںکا اضافہ ہوا لیکن عمران خان بدستور کامیاب رہے جس کے بعد اب سعد رفیق اب حلقہ کھلوانے کامطالبہ کر دیاہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی درگت بنا ڈالی ہے ۔
خواجہ سعد رفیق نے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا کہ میڈیا جعلی خبریں پھیلا رہاہے کہ میرے حلقے کے تمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوئی ہے لیکن حقیقت میں صرف مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی ہے ، میں نے پورے حلقے کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی ہے لیکن اسے مسترد کر دیا گیاہے ،ہم پہلے افراد ہیں جنہیں نئے پاکستان میں ” انصاف “ فراہم کیا جارہاہے۔
سعد رفیق کی جانب سے بس یہ پیغام جاری کیے جانے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا صارفین میدان میں کود پڑے اور ایسے ایس جوابات دیئے کہ آپ کیلئے ہنسی روکنا ناممکن ہو جائے گا۔فاطمہ نامی خاتو ن صارف نے سعد رفیق کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ” ہم نے آپ کو مسترد کر دیاہے اور آپ کو یہ قبول کرنے میں کافی مشکل ہو رہی ہے ، مہربانی فرماکر آپ بھی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ انہیں گھر میں جوائن کریں۔
ایک صارف کا کہناتھا کہ ” کوئی بات نہیں روہت تم ایک دن ضرور کامیاب ہو گے “
تاہم کچھ لوگوں نے سعد رفیق کو حوصلہ دینے کی بھی کوشش کی اور کہا کہ ”آپ اسے جانے مت دیجئے گا، آخر تک اس کا پیچھا کرو ،انشااللہ آپ ضرور کامیاب ہو ں گے۔“
ایک صارف کا کہناتھا کہ ” دیکھوں بچوں کی طرح کون رو رہاہے ، بچے یہی قسمت ہے ، پانچ سال پہلے آپ نہیں مانتے تھے کہ دھاندلی ہوئی ہے اور آپ نے اپنا حلقہ کھولنے کی اجازت نہیں اور اب آپ ووٹو ںکی دوبارہ گنتی کیلئے بچوں کی طرح رو رہے ہو ، اب رونا بند کرو اور اپنی شکست کو تسلیم کرو ، الفاظ پر قائم رہنے والے مرد بنو۔“