باتیں سرجیکل اسٹرائیک کی،لیکن گھر میں ٹوائلٹس کی کمی،امریکی ٹی وی شو میں بھارتی شہر احمدآباد میں جاری ’
وائلٹ جاؤ پیسہ کماو‘ اسکیم کا خوب مذاق بنایا گیا۔اینکر نے شوچالے اسکیم کی خوب ہی بھد اڑائی۔
بھارت میں چلنا پھرنا سڑکوں پر،رقص سڑکوں پر،خریداری سڑکوں پر،بات چیت سڑکوں پر،ہنسی مذاق بھی سڑکوں پراورتو اورضرورت حاجت کے لئے بھی سڑکیں استعمال کی جارہی ہیں۔
بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمدآباد کی 53 فی صد آبادی حاجت کے لئے سڑکوں کا استعمال کرتی ہے،کیوں کہ یہاں گھروں میں واش روم جو نہیں ہیں۔
لوگوں میں ٹوائلٹ کا شعور اجاگر کرنےکے لئے احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے ’ٹوائلٹ جاو پیسہ کمائو‘ اسکیم متعارف کرائی،یعنی ٹوائلٹ استعمال کرو گے تو پیسہ ملےگا۔
اس اسکیم کا امریکی ٹی وی شو میں خوب مذاق بنایا گیا،اینکر نے ’شوچالے اسکیم‘کی ایسی کی تیسی کر کے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا کہ سرجیکل اسٹرائیک کا ڈھونگ رچانے کےبجائے گھر میں پہلےشوٹالے بنواو