counter easy hit

دعا کی فضیلت و اہمیت٬ قرآن اور مسنون دعائیں سے

Prayer

Prayer

فرانس (شاہ بانو میر) انسان کی تخلیق کا مقصد اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنا ہے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہمیں نے جنوں اور انسانوں کو صرف اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا۔

اللہ تعالیٰ سے دعا کرنا بھی عبادت ہے٬ پیارے نبیﷺ نے فرمایا
دعا ہی عبادت ہے۔

جب میرے بندے میرے بارے میں آپ سے پوچھیں تو (کہ دیں ) میں قریب ہوں٬ ہر پکارنے والے کی پکار کا جواب دیتا ہوں ٬ جب وہ مجھے پکار٬۔

اللہ پاک ہمیں پورے شعور کے ساتھ اخلاص کے ساتھ دعاوؤں کیلئے خالص کر لےخصوصا اس ماہ مبارک میں٬ کہ دعائیں تقدیریں بدلنے پر قادر ہیں۔

اللہ پاک ہمیں کوئی مستند استاد عطا فرما دے خواہ ہمارا تعلق کسی بھی فرقے سے ہے٬ استاد کےبغیر تعلیمات اسلام نہیں سمجھی جا سکتیں اور خود ساختہ اسلام اور عمل انسان کو درست راستہ نہیں دیتے ٬ ہماری محدود سوچ قرآن پاک کی لا محدود سوچ کو نہیں پا سکتی ۔

اللہ پاک ہم سب پر رحم کرے ہمارے گناہوں کو معاف فرما کر ہمیں اپنے لئے خاص کر لے راتوں کو ویسے جاگنے والا بنا دے جیسے قرآن پاک میں درج ہے اور گڑگڑا کر دعائیں مانگنے والا بنادے ٬ تا کہ ہماری دنیا بھی سنور جائے اور آخرت بھی آمین ۔