counter easy hit

درمکنون 3

Durr e Muknoon

Durr e Muknoon

تحریر : شاہ بانو میر
خدا کی عنایت ہے کہ راستے خود بخود راہ بناتے جا رہے اور راستے کشادہ سے مزید کشادہ ہوتے جا رہے ہیں . علم و ادب پاکستان سے باہر یوں فراوانی سے میسر ہوگا کبھی پہلے سوچا نہ تھا اللہ پاک کا خاص احسان خاص توجہ کہ ایک کے بعد دوسرا پھر اب تیسرا انشاءاللہ خواتین کا اپنا میگزین آپ کے ہاتھوں میں ہوگا در مکنون قیام سے اب تک تواتر سے بہتری کی جانب بڑھ رہا ہے . ماشاءاللہ مستند لکھاری خواتین کی مایہ ناز ٹیم ان کے سلجھے ہوئے حب الوطنی سے سرشار خیالات اور اس پے ان کی دل آویز تحریر کا انداز سبحان اللہ اللہ پاک کی اس نعمت کا جس قدر شکر ادا کریں وہ دیار غیر میں کم ہے ۔

الحمد للہ درمکنون 3 انشاءاللہ نورالقرآن کی بین القوامی خواتین کی ٹیم کے ساتھ مل کر بنایا جا نے گا یہ ایڈمنز ہرخاتون کوزے میں دریا بند ایسا علم کا سمندر کہ ان سے گفتگو کر کے اپنے علم کی کم مائیگی کا احساس ہوتا ہے . ہر خاتون گھریلو زندگی کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کی خواتین کیلئے درد دل رکھنے والی ہمدرد ہیں جو خواتین میں بیداری شعور کیلئے ہمہ وقت متحرک ہیں۔

زندگی کو بے مقصد محض متاع حیات جیسے دھوکہ والی زندگی سے تعبیر کیا گیا ہے اس میں رہتے ہوئے کیسے خود کو با مقصد بناکر جینا ہے؟ یہی سکھاتی ہیں یہ ہمدرد مائیں بہنیں اور بیٹیاں ان کی زندگی کیسے تبدیل ہوئی کیسے وہ اتنی خواتین کی بہتری کا سامان بنیں کیسے مدتوں کے زنگ کو وہ ختم کر سکیں . اس تاریخی انقلاب کو جو اتنا خاموش ہے کہ بظاہر وہ سکوت دکھائی دیتا ہے جو سمندر مین طوفان بپا ہونے سے پہلے طاری ہوتا ہے۔

ALLAH

ALLAH

درحقیقت دلوں میں طوفان بپا ہو کے ساری ہنگامہ آرائی ساتھ بہا لے گیا . پیچھے چھوڑ گیا کلمہ حق جس کے بلند کرتے ہی آزمائشیں شروع ہو جاتی ہیں شیاطین کے کاری حملے اور ایسے میں کلمہ بلند ہوتا لاً تحزن اٍن اللہ مًعنا غم نہ کر اللہ ہمارےساتھ ہے اسی کلمہ پر یقین ہے اور اسی پر اعتماد اور اسی کے بھروسے پر دین کیلئے کچھ احسن اقدامات جن کو اللہ رب العزت اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرما لے آمینً مومن کا بھروسہ توکل صرف اللہ پر کیونکہ لوگوں کو کبھی آپ خوش نہیں کر سکتے لہٰذا توجہ صرف علم نافع کے فروغ پر مرکوز کر کے آنے والوں کیلئے کچھ اچھا کرنے کی کوشش کریں۔

در مکنون کا تیسرا ایڈیشن انشاءاللہ اسی سال آپ کے ہاتھ میں ہوگا . تمام خواتین سے درخواست ہے کہ وہ دینی قومی بین القوامی معاشرتی سیاسی سماجی سائینسی معلاموت عامہ بچوں کیلئے گھر کیلئے طب نبوی سیرت النبی اسلام پر جو جو لکھنا چاہیں اس کے لئے یہ مستند پلیٹ فارم حاضر ہے ہم آپ کی سوچ کو بہترین اعلیٰ معیار کے ساتھ گھر گھر پہنچائیں گے آئیے مل کر کام کریں ملک کا اونچا نام کریں۔

در مکنون بین القوامی میگزین جس کے قارئین پاکستان فرانس اور دیگر یورپی ممالک میں پھیلے ہوئے ہیں شاہ بانو مرادب اکیڈمی کی خواتین کامیابی کا حتمی پیغام جن کی تحریرتصویر بن کر ذہنوں میں نقش ہو جاتی ہے . اور ذہن کی تعمیر نو شروع ہوتی ہے الحمد للہ۔

Shahbano Mir

Shahbano Mir

تحریر : شاہ بانو میر