counter easy hit

ماں کی محبت مثال عظیم

Mother

Mother

تحریر: میاں نصیر احمد
ماں خالق کائنات کی خوبصورت ترین تخلیق اللہ تعالیٰ کو جب اپنی محبت بیان کرنی ہوتی ہے تو وہ مالک اقدس ماں کی محبت کو مثال بناتا ہے دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا لفظ ماںہے دنیا کی کسی بھی زبان میں دیکھ لیجئے، لفظ ماں ہی سب سے زیادہ م اور پیار سے بھرا ہوتا ہے پیار، محبت ایثار اور قربانی کا نام ماں ہے ماں ایک ایسا لفظ ہے جس ہستی نے ہماری پرورش کے لیے اپنی پوری زندگی لگا دی ہم بھی عمر کے اس حصے میں ان کی آنکھیں نم نہ ہونیدیں ماں کی محبت بے پناہ شفقت ، ہمدردی اور جان نثاری کی بدولت بچہ زندگی کے کٹھن سفر کا آغاز نہایت آرام و سکون کے ساتھ کرتا ہے جنت ماں کے قدموں تلے ہے کسی کی ماں خواہ عبادت گزار نہ بھی ہو تو بھی اسکی جنت ماں کے قدموں میں ہی ہے والدین کی عزت ، خدت، و اطاعت اور تابع فرمانی کے سلسلے میں تمام شریعتوں میں واضح احکامات موجود ہیں ماں باپ کا درجہ انسانی رشتوں میں سب سے بڑا بتایا گیا ہے۔

دنیا و آخرت میں کامیابی ماں کی دعا کی مرہون منت ہے ماں ہمیشہ ہمارے فائدے کی بات کرتی ہے اور وہ ہمارے لئے بہتر سوچتی ہے ماں ہی دنیا کی وہ واحد ہستی ہے جو ہمارے ساتھ ہو تو رحمت ہے، اور اگر وہ ہمارے ساتھ نہیں تو ان کی دعائیں ہمیشہ ہماری حفاظت کرتی ہیںحضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے عورت کے بارے میں ارشادات ملاحظہ فرمایئے قیامت کے دن سب سے پہلے میں جنت کا دروازہ کھولوں گا تو دیکھوں گا کہ ایک عورت مجھ سے پہلے اندر جانا چاہتی ہے تو میں اس سے پوچھوں گا کہ تو کون ہے وہ کہے گی میں ایک بیوہ عورت ہوں، میرے چند یتیم بچے ہیںجس عورت نے اپنے رب کی اطاعت کی اور شوہر کا حق ادا کیا اور شوہر کی خوبیاں بیان کرتی ہے اور اس کے جان و مال میں خیانت نہیں کرتی تو جنت میں ایسی عورت اور شہید کا ایک درجہ ہوگا۔

Woman

Woman

جو عورت ذی مرتبہ اور خوبصورت ہونے کے باوجود اپنے یتیم بچوں کی تربیت و پرورش کی خاطر نکاح نہ کرے وہ عورت قیامت کے دن میرے قریب مثل ان دو انگلیوں کے برابر ہے جس عورت نے نکاح کیا، فرائض ادا کیے اور گناہوں سے پرہیز کیا اس کو نفلی عبادات کا ثواب خدمت شوہر، پرورش اولاد، اور امور خانہ داری سے ملے گا جب عورت حاملہ ہوتی ہے تو اسے اللہ تعالیٰ کے راستے میں روزہ رکھ کر جہاد کرنے اور رات کو عبادت کرنے والی عورت کے برابر ثواب ملتا ہے یہاں پر بڑی غور طلب بات یہ ہے کہ دنیا جہاں ماں کی محبت و تکریم کے لئے عالمی یوم ماں منا رہی ہے وہیں ہمارے ہی معاشرے میں کچھ ایسی مائیںبھی موجود ہیں جنہیں ان کی اولاد نے زندگی کی اس دوڑ میں تنہا چھوڑ دیا جب انہیں ان کی ضرورت تھی حضرت موسیٰ علی السلام سے منسوب ایک واقعہ ماں کی دعا اور خدمت کا احساس دلاتا ہے یک مرتبہ کوہ طور پر آپ نے خدا تعالیٰ سے دریافت فرمایا کہ ”اے رب ذوالجلال مجھے بتا کہ جنت میں میرا ساتھی کون ہو گا۔

حق تعالیٰ کی طرف سے صدا آئی فلاں علاقہ میں ایک قصاب ہے وہی جنت میں تیرا ساتھی ہوگا یہ سن کرحضرت موسیٰ کے دل میں اسے دیکھنے کی خواہش ہوئی چنانچہ آپ سفر کر کے منزل مقصود پر پہنچ گے اور قصاب کو اپنی دکان بر بیٹھا پایا آپ نے اس سے کہا میں آج تیرا مہمان ہوں اس نے کہا بیٹھ جائیںآپ اس کے قریب بیٹھ گئے اور اس کی حرکات و سکنات کا بغور مطالعہ کرنے لگے تا کہ جان سکیں کہ اس کا وہ کون سا پسندیدہ اور مقبول عمل ہے جس نے اسے اتنی بلندیوں پر پہنچایا ہے شام کے وقت وہ آپ کو اپنے گھر لے گیا،۔۔

ALLAH

ALLAH

آپ نے دیکھا کہ قصاب کی والدہ نابینا تھی اس کے ہاتھ پاو کام نہیں کرتے تھے سارے دانت ٹوٹ چکے ہیں الغرض وہ سراپا ضعف، ناتوانی اور کمزوری کی حالت میں تھیںسب سے پہلے قصاب نے اپنی والدہ کا ہاتھ منہ دھلایا، بال سنوارے اور پھر نہایت ہی نرم گوشت پکایا اور اسے اپنے ہاتھوں سے مل مل کر خود اپنی والدہ کو کھلایا کھانا کھانے سے فارغ ہو کر اسکی والدہ نے اپنے رب کی بارگاہ میں ہاتھ اٹھائے اور صدق دل سے یہ دعا کی کہ اے اللہ ! میرے بیٹے کو جنت میں حضرت موسیٰ کا ہم نشین بنا اس بوڑھی عورت کے ان الفاظ کو سن کر آپ کو حقیقت حال کا علم ہوا کہ اس کا بلندو بالا مرتبہ صرف اسکی ماں کی دعاو ں کا نتیجہ ہے اللہ رب العزت کے نزدیک والدین کی ذات پر خرچ کرنا پسندیدہ اعمال میں سے ہے سورة البقرہ میں ارشا د ربانی ہوتا ہے ترجمہ آپ سے پوچھتے ہیں کہ کیا خرچ کریں کہہ دو جو کچھ بھی اچھے مال سے خرچ کرو پس وہ والدین کے لیے ہے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک صحابی آئے اور پوچھا کہ میں نے اپنی معذور ماں کو کاندھوں پر بٹھاکر حج کروایا ہے کیا میرا حق ادا ہوگیا۔

ارشاد فرمایا ابھی تو اْس ایک رات کا حق ادا نہیں ہوا جس رات تو نے بستر گیلا کردیا تھا اور تیری ماں نے تجھے خشک جگہ پر سلایا اور خود گیلے میں سوئی حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ نبی اکرم ۖنے فرمایا جو سعادت مند بیٹا اپنے والدین کو محبت کی نظر سے دیکھتا ہے اللہ تعالی اس کی ہر نظر پر حج مبرور یعنی مقبول حج کا ثواب دے گا ، صحابی نے عرض کیا اگرچہ روزانہ 100مرتبہ دیکھے رسول اللہ نے فرمایا ہاں اللہ کی ذات بہت بڑی اور پاک ہے نبی اکرم ۖنے فرمایا کہ تمھارے ماں باپ تمھارے لئے جنت بھی ہیں اور جہنم بھی ہیںماں باپ کی نافرمانی کرنے والے اور ماں باپ کو ناراض کرنے والے کے لئے نبی رحمت ۖنے بد دعا فرمائی ہے اے ہمارے پروردگار ہم سب کے والدین پر رحم فرما ان کی زندگیوں میں برکت عطا فرما اور ہمیں ان کا فرمانبردار بنا ان کو صحت کاملہ عاجلہ عطا فرما اور ان کا سایہ ہمارے سروں پر قائم رکھناآمین یا رب العالمین۔

Mian NaseerAhmad

Mian NaseerAhmad

تحریر: میاں نصیر احمد