لاہور(ویب ڈیسک)قسمت کی دیوی مہربان ہو تو خواب حقیقت کا روپ دھار لیتے ہیں اور ایسا ہی کچھ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مشہود عالم کے ساتھ ہوا جنہیں دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری ہالی وڈ میں ہیرو کا کردار مل گیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کے رہائشی اور جمناسٹک کے کھلاڑی مشہود عالم 5 سال قبل امریکا منتقل ہوئے۔مشہود نے ہالی وڈ کی ایکشن تھرلر شارٹ فلم ’دی کیور‘ میں مرکزی کردار ادا کیا ہے جس میں وہ دنیا کو خطرناک وائرس پھیلانے والے گینگ سے بچاتے ہوئے نظر آئیں گے۔ ہالی وڈ کی یہ ایکشن فلم آئندہ سال ریلیز کی جائے گی لیکن اس کے پہلے ٹیزر نے ہی مداحوں میں تجسس کو مزید بڑھا دیا ہے۔ فلم کی مرکزی کاسٹ میں مشہود کے ساتھ ساتھ گلین بیگرلے شامل ہیں جبکہ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض احمیت اتالے نے سر انجام دیے ہیں۔ پاکستانی ہیرو مشہود کا کہنا ہے کہ ہالی وڈ فلموں میں ولن کا کردار پسند ہے اور وہ فلموں میں ولن کا کردار کرنے کے خواہشمند ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فلمیں اچھی ہیں اور وہ ان میں نہ صرف کام کرنے کیلئے تیار ہیں بلکہ ہدایتکاری کی پیشکش کی گئی تو وہ فلموں میں کچھ نیا لانے کی بھی کوشش کریں گے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اداکارہ اقرا عزیز نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ ان کی پیدائش پر خوش نہیں تھیں، شادی سے متعلق سوال پر بات کرنا پسند نہیں۔ انٹرویو دیتے ہوئے اقرا عزیز کا کہنا تھا کہ میری والدہ نے ایک مرتبہ میرے سامنے اس بات کا انکشاف کیا کہ اِن کی پیدائش پروالدہ خوش نہیں تھیں، وہ ان کے جسمانی طور پر چھوٹے ہونے پر پریشان تھیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ وہ نارمل ہو گئیں اور اب اقراء ان کی سب سے لاڈلی بیٹی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری والدہ کہتی تھیں کہ جب تم پیدا ہوئی تو تم اتنی چھوٹی تھی کہ تم مرغی کی ٹانگ کے برابر تھی،میں یہ نہیں کہتی کہ یہ میری ماں کی غلط سوچ تھی لیکن ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے بیٹا بھی ہو اور بیٹی بھی ہو ۔انہوں نے کہا کہ اگر میرے ساتھ میری امی نہ ہوں تو میں خود کو کبھی مینج نہ کر سکوں ۔اقرا عزیز کا کہنا تھا کہ انہیں پنجابی زبان زیادہ نہیں آتی تاہم تھوڑے بہت الفاظ پنجابی زبان کے انہوں نے سیکھ لئے ہیں ،میری بہن میری بہترین دوست ہےاور میں ہر معاملے میں اس سے نہ صرف مشورہ کرتی ہوں بلکہ آخری فیصلہ بھی اسی کا ہوتا ہے۔اداکارہ کا ایک سوال پر کہنا تھا کہ وہ کبھی نہیں چاہیں گی کہ لوگ ان کی شادی کے متعلق بات کریں اس لئے وہ شادی کی ڈیٹ کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہیں گی۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 55
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276