امریکی ماہرین نے حیرت انگیز صلاحیتوں مالک جدید روبوٹ تیار کر لیا ہے جو دیوار پر چڑھتا ہے، چھلانگ لگاتا ہے، دورازہ کھولتا ہے اور دوڑبھی سکتاہے۔
جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں آئے دن نت نئے اور منفرد صلاحیتوں کے حامل روبوٹس منظرِ عام پر آرہے ہیں جو روزمرہ معمولات سر انجام دینے کیلئے بھی استعمال میں لائے جاتے ہیں۔
جہاں پہلے مصوری ،مساج،کھانا پکانے اور کپڑے استری کرتے روبوٹ سامنے آچکے ہیں وہیں اب سائنسدانوں نے دیوارپرچڑھنے والا ، چھلانگیں لگانے والا اور دروازہ کھولنے والا روبوٹ بھی تیار کرلیا ہے۔
گھوسٹ روبوٹکس نامی امریکی کمپنی کا تیار کردہ یہ ننھا روبوٹ نہ صرف زمین پر تیزی سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ دیواروں پر بھی اسی رفتار سے چرھ سکتا ہے ۔
صرف یہی نہیں بلکہ یہ روبوٹ تو دروازے کا لاک کھول کر کمرے میں بھی داخل ہو سکتا ہے اور سیڑھیاں سے اُتر اور چڑھ سکتا ہے ۔ اس چھوٹے سے روبوٹ کی چار ٹانگیں ہیں جبکہ اس کے اندر دو ایسے وِنگز نما وہیل بھی موجود ہیں جس کی مدد سے یہ دیواروں پر با آسانی چڑھ جاتا ہے۔
اس روبوٹ سے مختلف کام لیے جاسکتے ہیں جس میں کھڑکیاں صاف کروانا،عمارتوں کی تلاشی لینا اور سرچ اور ریسکیو آپریشن کروانا بھی شامل ہیں۔