لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی زُلفی بخاری کا کہنا ہے کہ آیندہ ہفتے نیاپراجیکٹ برین گین لانچ کررہےہیں، برین گین کے ذریعے نوجوانوں کوبیرون ممالک اورپاکستان میں نوکریاں دی جائینگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کےمعاون خصوصی زلفی بخاری کانجی یونیورسٹی میں خطاب کے دوران کہنا تھا کہ آیندہ ہفتے نیاپراجیکٹ برین گین لانچ کررہےہیں، برین گین کے تحت نوجوان ہمیں سی وی بھیجیں گے۔انہوں نے کہا کہ برین گین کےتحت نوجوانوں کوبیرون ممالک،پاکستان میں نوکریاں دی جائینگی۔
اس سے قبل قطر کی جانب سے پاکستانی نوجوانوں کے ایک لاکھ نوکریاں دینے کے معاملہ میں بھی اہم پیش رفت دیکھنے میں سامنے آئی ہے کیونکہ قطری حکام کی جانب سے پاکستانیوں کی بھرتی کے لیے ویزہ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قطر کا وفد اس سلسلے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے ملاقات کر کے تمام معاملات طے کرے گا ۔