گوجرہ میں بچوں کی لڑائی پر بااثر زمیندار وحشی ہو گیا۔ پڑوسی کے 5 سالہ بچے کو دہکتے کوئلوں پر کھڑا کر دیا۔
گوجرہ: (یس اُردو) تھانہ صدر کے نواحی گاؤں چک نمبر 313 ج ب میں طارق نامی شخص کا 5 سالہ بیٹا عبداللہ اپنے پڑوسی یوسف کے گھر میں کھیل رہا تھا کہ کسی بات پر بچوں میں لڑائی ہو گئی جس پر یوسف نے طیش میں آ کر 5 سالہ عبداللہ کو دہکتے کوئلوں پر کھڑا کر دیا جس سے اس کے دونوں پاؤں جھلس گئے اور وہ شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طبی امداد کے لئے ٹی ایچ کیو اسپتال لایا گیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ واقع کی اطلاع پولیس کو دے دی ہے تاہم ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہوا ۔ ذرائع کے مطابق طارق فیصل آباد میں محنت مزدوری کرتا ہے جبکہ ملزم یوسف گاؤں کا بااثر زمیندار ہے۔