عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوںمیں نمایاں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازار میں دو روز میں فی تولہ سونا 800 روپے اور دس گرام سونا 684 روپے سستا ہوگیا۔
آل سندھ صرافہ بازار کے صدر ہارون چاند کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر کمی کے بعد 1184 ڈالر ہوگئی۔ اس کمی کااثر مقامی صرافہ بازارپر بھی ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا چار سو روپے سستاہوکر 49 ہزار سات سو اور دس گرام سونا 342 روپے کمی سے 42ہزار چھ سو روپے ہوگئی ہے ۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ دو روز میں فی تولہ سونا آٹھ سو روپے اور دس گرام سونا 684 روپے سستا ہوچکا ہے۔