لندن(ویب ڈیسک) ہم لوگ سونے کو صرف ایک زیور اور آرائشی چیز کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔ دنیا میں اسکی طلب بھی بہت زیادہ ہے اور یہ مر و زن میں برابر مقبول ہے مگر اب طبی ماہرین نے ایک دنگ کر ڈالنے والے تحقیق میں بتایا ہے کہ
سونے کے ذریعے ایک عمومی بیماری کا علاج بھی ممکن ہے ۔ برطانیہ میں طبی ماہرین نے سونے کے ذریعے چہرے پر نکلنے والے دانوں کا علاج دریافت کر لیا ہے۔ ایک مشہور برطانوہی جریدے کے مطابق اس انوکھے طریقے میں ماہرین سیلیکا کے باریک ذرات کو سونے میں لپیٹ کر مریض کے چہرےکا مساج کرتے ہیں جس سے یہ ذرات مساموں میں جذب ہو کر جلد کے اندر موجود تیل پیداکرنے والے غدودں تک پہنچ جاتے ہیں۔ جب یہ ذرات غدودں میں پہنچ جاتے ہیں تب ماہرین لیزر کے ذریعے انہیں گرم کرتے ہیں اور اس عمل سے یہ ناپسندیدہ غدود جل کر تقریباً ختم ہو جاتے ہیں ۔اور ان سے پیدا ہونے والا تیل پیدا ہونا بند ہو جاتا ہے ۔اور یون مریض کے چہرے پر دانوں کا نکلنا ختم ہو جاتا ہے ایک مشہور ماہر امراض جلد ڈاکٹر آئی لین چیو کا کہنا ہے کہ ’’ اس طریقہ علاج کے عام ہونے کے بعد دانوں سے نجات کے لیے استعمال ہونے والی نقصان دہ ادویات کی ضرورت باقی نہیں رہے گی ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس نئے طریقے میں یہ دونوں خطرات موجود نہیں ہیں اور اس سے جلد بھی محفوظ رہتی ہے ۔‘