سونے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے، عالمی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا ہوگیا، جس سے پاکستان میں بھی سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ایک تولہ سونا 78ہزار 100روپے کا ہوگیا۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت آٹھ سو روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار اٹھہتر ہزار ایک سو روپے ہو گئی، دس گرام سونا چھے سو چھیاسی روپے کے اضافے سے چھیاسٹھ ہزار نو سو اٹھاون روپے کا ہو گیا، 22 قیراط سونے کی قیمت اکسٹھ ہزار تین سو اٹھہتر روپے فی دس گرام ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں تیرہ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے فی اونس قیمت تیرہ سو چورانے ڈالر تک پہنچ گئی، اقتصادی ماہرین کے مطابق ایران امریکا کشیدگی میں اضافے اور ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہو رہا ہے۔