کراچی……… عالمی نرخ تقریباً ایک سال کی بلند ترین سطح پر آنے کے بعد ملک میں بھی فی تولہ سونا مزید 500 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دو دن کے دوران فی تولہ سونے کی مقامی قیمتیں سولہ سو روپے اضافے کے ساتھ 48 ہزار 700 روپے پر پہنچ گئی ہیں۔ 10 گرام سونے کے نرخ 41 ہزار 742 روپے ہوگئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت تقریباً ایک سال کی بلند ترین سطح ساڑھے 12 سو ڈالر فی اونس پر پہنچنے کے بعد مقامی نرخوں میں اضافہ ہوا ہے۔