counter easy hit

یک طرفہ سیاست کا زمانہ چلا گیا حکومتی وزرا فیصلے نہیں کرسکتے، خورشید شاہ

 اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومتی وزار کے پاس فیصلہ کرنے کا کوئی اختیار نہیںاب وہ زمانہ نہیں رہا کہ یک طرفہ سیاست چلے۔

Gone the era of unilateral politics Government ministers can not make decisions, Khursheed shah

Gone the era of unilateral politics Government ministers can not make decisions, Khursheed shah

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارا انتظار کرنے کے بجائے حکومتی ارکان سے بجٹ پر بحث شروع کرا دی گئی پہلے دن عبدالقادر بلوچ میرے پاس آئے مسئلہ تب خراب ہوا ، اب زمانہ نہیں رہا کہ یک طرفہ سیاست چلے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ حکومتی وزرا کے پاس فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں ہے، ہمیں رنگ باز اور قلابازیاں لگانے والا کہا گیا لیکن ہم حکومت کی اس زبان سے پریشان ہونے والے نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہم خطاب براہ راست دکھانے کے معاملے سمیت چھوٹی چھوٹی باتوں پر بحث کررہے ہیں اور دشمن ہر وقت ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش میں ہے، پوری مسلم امہ انتشار کا شکار ہے اور اگرخطے کے حالات خراب ہوئے توسب سے زیادہ پاکستان متاثر ہوگا۔ پاکستان کو فوری اور ہنگامی طور پر او آئی سی اجلاس بلانے کا مطالبہ کرنا چاہئے تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔

نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کی تصویر وائرل ہونے کے حوالے سے قائد حزب اختلاف نے کہا کہ آصف علی زرداری کی تو تحقیقات کے دوران زبان کاٹی گئی لیکن ہم نے کوئی شور نہیں مچایا اور یہاں میرے بچے حسین نواز کو تو باعزت طریقے سے جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیا گیا اور سوشل میڈیا پرواویلا مچادیا گیا۔ بعد ازاں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ انہوں نے پہلے دن ہی کہہ دیا تھا کہ نہال ہاشمی کے پیچھے خود حکومت ہے، اس وقت معاملے کو ٹھنڈا کرنے کے لئے استعفیٰ دیا گیا تھا،  وزراء کو اب نہال ہاشمی کے استعفی پر بیانات دینے کی ضرورت نہیں کیونکہ بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website